اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اگلے سال کون سے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کریگا؟ زلفی بخاری نے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا، فورم میں تین روز کانفرنس کیلئے اور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے، ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ورلڈٹورازم فورم کی اگلے سال میزبانی کریگا، ورلڈٹوررازم فورم میں3 دن کانفرنس اور2دن سیاحت کیلئے ہوتے ہیں، مذہبی سیاحت بھی ہماری ترجیح ہے جس پر نظرثانی کی جائیگی۔زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے ، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگلے 2 سال میں پاکستان میں 32نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے اور پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ، سیاحت کیلئے جگہ کو لیز ،خریدنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ 3سے 4 ہفتے پہلے ایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں، این سی اوسی سے الرٹ آیا تھا کہ جولائی بہت اہم مہینہ ہے ، کورونا کی وجہ سے جولائی میں سیاحت کھولنا مناسب نہیں تھا عید بھی سرپر ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…