سرگودھا یونیورسٹی کا شاندار اقدام ،طلبہ، سٹاف اور فیکلٹی ممبران کیلئے دنیا کی بہترین جامعات سے آن لائن کورسز متعارف کرا دیئے

13  جولائی  2020

سرگودھا(این این آئی ) سرگودھا یونیورسٹی میں کورسرا کے اشتراک سے طلبہ، سٹاف اور فیکلٹی ممبران کیلئے کورونا وباء کے پیش نظر دنیا کی بہترین جامعات سے آن لائن کورسز متعارف کرا دیئے جس کی بدولت طلبہ، سٹاف و اساتذہ گھر بیٹھے مفت آن لائن کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں مہارتوں اور استعداد کار میں اضافہ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وباء پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس وبائی صورتحال میں سرگودھا یونیورسٹی نے طلبہ کو تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے وابستہ رکھنے کیلئے آن لائن کورسز کی سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارہ کورسرا کی سکیم ’’کورسرا فار کیمپس‘‘ سے اشتراک کیا ہے جس کے نتیجہ میں کورسرا یونیورسٹی طلبہ،سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو400سے زائد اسپیشلائزیشنز کے3800سے زائد کورسز میں مفت داخلوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔کورسرا آن لائن تربیت کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو2012میں قائم ہوا جس کا مقصد مستقبل میں ملازمتوں کی ضروریات کے پیش نظر پڑھی لکھی نوجوان نسل کی استعدادِ کار اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ان کورسز کی فیسیں ہزاروں ڈالر میں ہیں جو یونیورسٹی کے طلبہ،فیکلٹی ممبران اور سٹاف کو مفت آفر کیے جا رہے ہیں۔ فیکلٹی ممبران پراجیکٹس اور مواد کی تیاری اور تجزیہ کیلئے بین الاقوامی معیار کے ٹولزبھی استعمال کر سکتے ہیں۔کورسرا کے ذریعے بین الاقوامی جامعات اور ماہرین سے استفادہ کر کے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لا سکتے ہیں اور مہارتوں میں پائے جانیوالے خلا کو پْر کر سکتے ہیں۔اب تک بڑی تعداد میں طلبہ، سٹاف اور فیکلٹی ممبران کورسرا کی جانب سے آفر کیے گئے کورسز کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ سرگودھا یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف بشمول ’’معیاری تعلیم اور صحت‘‘ کے میدان میں اپنی خدمات سے عالمی درجہ بندی میں فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں اور عالمی سطح پر اپنے تشخص میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ سرگودھا یونیورسٹی نے کیو ایس اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں اپنی سابقہ درجہ بندی کو برقرا رکھا ہے۔اور ورلڈ ینگ یونیورسٹیز رینکنگ2020 میں بھی سرگودھا یونیورسٹی 401+بہترین جامعات میں شامل ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…