ایک اور اہم وفاقی وزیر میں کورونا وائرس کی تصدیق

12  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن )مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔طارق بشیر چیمہ میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس گزشتہ رات سے اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔حکام آئسولیشن وارڈ کے مطابق طارق بشیر

چیمہ کی حالت تسلی بخش ہے۔خیال رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان بھی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔گزشتہ دنوں کابینہ میں شامل وزیر ریلوے شیخ رشید بھی مہلک وائرس کا شکار ہوگئے تھے جو صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…