اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت میں بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے ترکی کے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردوان نے تاریخ رقم کرنے کا کہا تھا اس نے تاریخ رقم کر دی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہارون رشید نے اسلامی واقعات اور احادیث کا حوالہ دے کر اپنی رائے کا اظہار کیا،
انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے برما، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر کہا کہ لیڈر شپ چلی گئی ترکوں کے پاس،عرب عوام، فلسطینی اس کے ساتھ جائیں گے،ہارون رشید نے کہاکہ اردوان برما والوں کیلئے روئے ہیں،ترک صدر پاکستانیوں کے ہیرو ہیں،وہ کشمیریوں کے لیڈر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ طیب اردوان فرشتہ ہیں، ان پر اعتراضات بھی ہیں، ترک صدر کے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اس موقع پر ہارون رشید نے کہا کہ ایسا کرنے سے قبل ترک صدر کو علماء سے مشورہ کر لینا چاہیے تھا، ان ہی چیزوں کے لئے اللہ کا حکم ہے کہ سچے اہل علم سے مشورہ کیا کرو۔ ہارون رشید نے پروگرام میں ترک صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ بھی دیا۔ ترکی کے صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد کی حیثیت میں بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے ترکی کے صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردوان نے تاریخ رقم کرنے کا کہا تھا اس نے تاریخ رقم کر دی، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہارون رشید نے اسلامی واقعات اور احادیث کا حوالہ دے کر اپنی رائے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان کی جانب سے برما، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر کہا کہ لیڈر شپ چلی گئی ترکوں کے پاس،عرب عوام، فلسطینی اس کے ساتھ جائیں گے