اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کو وزیراعظم بنوانے میں میاں نواز شریف کا بڑا ہاتھ ہے، اس بات کا انکشاف معروف صحافی رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف وزیراعلیٰ تھے تو بے نظیر نے نواز شریف سے محاذ آرائی کا آغاز کیا تو نواز شریف وزیراعظم بن گئے، 2013ء کے الیکشن کے بعد ن لیگ ہر بات پر عمران خان کا مذاق اڑاتی تھی اور تنقید کرتی تھی، اس وجہ سے لوگوں میں احساس
پیدا ہوا کہ نواز شریف کے خلاف جو کھڑا ہو سکتا ہے وہ عمران خان ہی ہے۔ معروف صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان اس وقت سندھ حکومت اور بلاول بھٹو کو ہدف بنائے ہوئے ہیں اور بلاول کا مذاق بھی اڑایا اور اب وہ بلاول کو اپنے لیول پر لے آئے ہیں، اب لوگوں کو عمران خان نے بتا دیا ہے کہ بلاول ہی میرے لیول پر کھڑا ہو سکتا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اس طرح اب پی ٹی آئی کوشش کر رہی ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول ہو۔