لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے ایکسپو سنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال کو مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئسو لیشن وارڈز بدستور قائم رہیں گے، خصوصی طورپر بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرامیڈیکس کو میوہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز آخری چار مریضوں کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔
اس وقت ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں جس پر ہسپتال کو عملی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ہسپتال تو بند کر دیا لیکن اس کو مزید دو ماہ تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں تین ماہ کیلئے بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو اب میو ہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چند ڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکس دیکھ بھال کیلئے ایکسپو سنٹر میں موجود رہیں گے۔ دوسری جانب ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم کئے گئے کرونا فیلڈ ہسپتال کے حوالے سے حکومت کے ذمے کروڑوں روپے کے واجبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ذمہ ایکسپو سنٹر انتظامیہ کے کوئی پیسے واجب لادا نہیں اور نہ ہی پنجاب حکومت ایکسپو سنٹر انتظامیہ کو کوئی پیسے ادا کرے گی ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت صرف یوٹیلٹی بلو کی مد میں ادائیگی کرنے کی پابند ہے۔ پنجاب حکومت نے ایکسپو سنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال کو مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئسو لیشن وارڈز بدستور قائم رہیں گے، خصوصی طورپر بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرامیڈیکس کو میوہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا جہاں سے گزشتہ روز آخری چار مریضوں کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔