گگو منڈی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی جگہ پر مسجد تعمیر کی جائے اور اس کا نام بابری مسجد رکھا جائے اس کی تعمیر بابری مسجد کے نقشے کے مطابق کی جائے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آ باد میں مندر کی تعمیر کے لیے رکھی گئی 10کروڑ روپے کی خطیر رقم کو مسجد کی تعمیر پر خرچ کیا جائے انہوں نے
کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور ان کو آئین کے مطابق اپنی مذہبی عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی مکمل آ ذادی ہے جبکہ ہندو ملک بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنے حاصل شدہ حقوق کے مطابق عبادات کی اجازت نہیں ہے ان پر تشدد کر کے ان کو عبادات سے روکا جاتا ہے چوہدری فقیر احمد آرائیں نے کہا کہ اسلام آ باد میں ہندو کمیونٹی کی کوئی اتنی بڑی تعداد موجود نہیں ہے کہ وہاں پر مندر تعمیر کیا جائے۔