اسلام آباد(این این آئی)صدروفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری جالندھری نے آیا صوفیہ کو مسجد کے طور پر بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے لیے
امید کی کرن قرار دیا۔انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ تہذیبوں کی کشمکش کے اس دور میں چند دیگر مسلم حکمراں بھی اگر صدر اردگان جیسی پالیسیاں اپنا لیں تو دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے آیا صوفیہ کی مسجد کے طور پر بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا-انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ زوال پذیر عالم اسلام کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا-وفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا کہ تہذیبوں کی کشمکش کے اس دور میں مزید ایسے علامتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہا کہ اگر صدر اردگان کی طرح عالم اسلام کے چند دیگر رہنماں کی طرف سے بھی ایسے جرات مندانہ اقدامات اٹھائے جائیں تو دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے-