ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کراچی میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کے لیکٹرک کی رات گئے شہر میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے جن کو وفاقی حکومت بھی قابو نہیں کرسکی۔

حکومتی جماعت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر دھرنے اور وفاقی وزیر کی شہر میں اب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی یقین دہانیاں بھی کسی کام نہ آئیں، کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں رات سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔نارتھ کراچی، ناظم آباد، پاپوشنگر، اورنگی ٹائون، گلشن اقبال گلستان جوہر ملیر، لانڈھی اور کورنگی سمیت شہر کے بیشتر مقامات بجلی نہ ہونے سے تاریکی میں ڈوب گئے، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری، طاقتور کے الیکٹرک کو بالآخر کوئی قابو نہیں کرسکا ہے ۔شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ، شہری اور اب وفاقی حکومت بھی کے الیکٹرک کے آگے بے بس ہے۔ شہریوں نے کہاکہ یہ ادارہ لائٹ تودیتا نہیں جبکہ دوسری طرف زائد بل بھیج دیئے جاتے ہیں، ہم کہاں جائیں، کدھر فریاد کریں کہ ہمیں اس سے نجات مل سکے۔روشنیوں کے شہر کو اندھیروں میں تبدیل کرنے والوں کیخلاف حکومت کا ایکشن صرف پریس کانفرنس ہی کی حد تک نظر آتا جس کی وجہ سے یہ معاملہ اب مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…