راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں محکمہ ریونیو راولپنڈی نے ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔ تمام اداروں سے ریکارڈ کے بعد اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جا ئے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور خان کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔
غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کی تفتیشی ٹیم کو پیش کر دیا گیا۔نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعداس پر کارروائی کی جا ئے گی ۔