کراچی (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ،کورونا کے مصدقہ کیسز میں نمایاں کمی آگئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں میں 28فیصد کمی آئی ہے۔ کورونا کیخلاف یہ کامیابی اسمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر
عملدرآمد اورعوام کے رویوں میں تبدیلی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان پہلے شخص ہیں جنہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کی، اس فیصلے پر ہم پر تنقید بھی کی گئی تاہم اب پوری دنیا اس حکمت عملی کی طرف آ رہی ہے۔دنیا بھر میں اس بات کااحساس کیا گیا کہ پورے پورے ملک کو بند کرنا ممکن نہیں ہے اور صرف ایک حل ہے ہے کو ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں بہت زیادہ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔