جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

’’آنٹی‘‘ کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا 256 ایکڑ زمین کے معاملے میں کوئی صداقت نہیں، میرے نا م کتنے ایکڑ زمین ہے؟حلیم عادل شیخ میدان میں آگئے ، دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 12  جولائی  2020 |

کراچی (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ نیب کے نوٹس میں کوئی منی لانڈرنگ کاذکر نہیں ا س حوالے سے سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،256 ایکڑ زمین کے معاملے میں کوئی صداقت نہیں ،میرے نام پر جو بھی جائیدادیں ہیں ان کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے ۔

نیب جب بلائے گا حاضر ہو جائوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے میں ہر کام پر 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے، ’’آنٹی‘‘ کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا یہ نیب میں ہوں تو چھڑی لے کر چلتے ہیں جبکہ اسمبلی جاگنگ کرتے آتے ہیں کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ بلائے تو جانا چاہیے، نیب کی پیشی پرہم یہ نہیں کہتے کہ بیمارہیں۔حلیم عادل نے مزید کہا کہ میرے پاس زمینوں کی الاٹمنٹ کی تمام دستاویزات موجود ہیں، انٹی کرپشن میں 14 مقدمے درج ہیں، کارروائی نہیں کی جاتی،میرے نام صرف 4 ایکڑزمین ہے، 1991 میں 4 ایکڑ زمین پر قرض لیا اور پولٹری فارم لگایا، کراچی کے مضافات میں ہزاروں ایکڑ زمین لیز پر دی جاتی تھی، انٹی کرپشن کی ایف آئی آرنہیں بنتی ورنہ ہوچکی ہوتی، مجھے سلطانہ ڈاکو بنا دیا گیا، انٹی کرپشن نے میرے خلاف جھوٹ کا پلندہ بنا دیا، نیب کے کل کے نوٹس میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں،اس حوالے سے سوشل میڈیا اورا خبارات میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں ،ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ فشریز میں ایک ارب 80کروڑ آیا جو کرپشن کی نذر ہو چکا ہے فشریز میں 100فیصد کر پشن ہو رہی ہے آج فشریز کی صورتحال نثار مورائی سے زیادہ خراب ہے ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف نیب میں اپیل کرنے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت کی بدعنوانی بے نقاب کرتے رہے ہیں، کرپشن والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیںپی ٹی آئی وہ جماعت نہیں جو کہے مجھے کیوں نکالا، پی ٹی آئی لیڈر کا اعلان ہے کرپشن کرنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا، ابھی کل ایک آڈیولیک ہوئی جس پرفوری ایکشن لیا گیا، ہم میں سے کوئی مسٹر 10 پرسنٹ نہیں ہے سندھ حکومت کو بے نقاب کرنے پر یہ حلیم عادل کے دشمن بن گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…