اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان پاور ڈو یژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہونے کا دعوی کر دیا۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں۔