لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں سوئی نادرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور پنجاب میں واقع 17 سو سے زائد سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔ حکومت کے اس اقدام پر آل پاکستان سی این جی سٹیشن مالکان ایسوسی ایشن کے صدر
ایاز پراچہ نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دونوں صوبوں میں سی این جی سٹیشنوں کو ذبردستی بند کروایا وہ حکومت کے اس فیصلے کو نہیں مانتے ایاز پراچہ کے مطابق وفاقی حکومت سی این جی ایسوسی ایشن سے سیاسی انتقام لینے پر تلی ہوئی ہے ہالانکہ ملک بھر میں گیس کا کوئی امکان نہیں۔