ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مقررہ مدت میں مکمل نہ ہونے سے  ثابت ہو گیا حکومت مجرم پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ‘ شہباز شریف نے آئینہ دکھا دیا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے پٹرول بحران انکوائری کمیٹی کی تحقیقات متعین مدت میں مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ حکومت چینی کی طرح پٹرول کے مجرم پکڑنے میں

بھی سنجیدہ ہے اور نہ ہی اس میں جرات اوراہلیت ہے ،موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں ۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی ہے ،پٹرول بحران پر انکوائری کمیٹی کا 15 روز میں رپورٹ جمع نہ کرانا دال کالی ہونے کا اشارہ ہے ،جب عوام کو پٹرول نہیں مل رہا تھا تو ذخیرہ اندوزی کون کررہا تھا؟ ،اس سوال کا جوا ب نہیں آیا ،جون کے مہینے میں قلت کے دوران پٹرول کی فروخت زیادہ کیوں ہوئی؟ یہ پراسرار معمہ حل نہیں ہوا ،لاک ڈائون اور تیل کی قلت کے باوجود فروخت اتنی زیادہ کیوں سامنے آئی؟ ،اس سوال کاجواب اصل کہانی بتارہا ہے ،یہ امر حیران کن ہے کہ مئی کے مہینے میں فروخت 6 لاکھ 35 ہزار ٹن کیوں سامنے آئی ؟۔ انہوںنے کہا کہ مزید حیرت انگیز یہ ہے کہ جون میں پٹرول کی کھپت 7 لاکھ25 ہزار ٹن بتائی جارہی ہے یہ کیسے ہوا؟،لاک ڈاون کے باعث طلب میں کمی، قلت کے باوجود سیلز میں اتنا اضافہ کا مطلب صرف ذخیرہ اندوزی ہے ،حکومتی ملی بھگت سے پٹرول کے ذریعے قوم سے اربوں لوٹ لئے گئے ،موجودہ دور میں مافیاز کو عوام کو لوٹنے کا لائسنس دیدیا گیا ہے ہر شخص محسوس کررہا ہے کہ ملک میں حکومتی عمل داری نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…