پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

ای او بی آئی پنشنرز کو یوٹیلیٹی سٹورز پر کتنے فیصد تک سبسڈی ملے گی؟دونوں اداروں کے درمیان شاندار معاہدہ طے پا گیا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) سے مستفید ہونیوالے لگ بھگ 80 لاکھ افراد کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے تمام آؤٹ لیٹس پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائیگی۔  ای او بی آئی اور یو ایس سی کے درمیان اس ضمن میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈیولپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ حکومت جلد ہی ای او بی آئی سہولت کارڈ کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی سے مستفید ہونے والے 80 لاکھ کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے غذائی اجناس کی خریداری پر 10 فیصد تک سبسڈی ملے گی۔زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی اور یو ایس سی کے مابین شراکت داری ایک تاریخی اقدام ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے وژن کو سمجھتے ہوئے سرکاری محکموں کی کوششوں کو ایک قوت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ای او بی آئی کے پنشنرز کے وظیفے کی رقم 5 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار روپے کردی ہے جسے موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام تک مزید بڑھا کر 15 ہزار روپے کردیا جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ کارڈ کے اجرا کے بعد ای او بی آئی سے رجسٹرڈ افراد زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرسکیں گے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس سکیم میں مزید مراعات شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید نے بتایا کہ ای او بی آئی سہولت کارڈکا اجرا آئندہ ماہ کے اوائل میں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر سینکڑوں افراد کو یہ کارڈ مہیا کیا جائیگا اور بعدازاں ای او بی آئی سے مستفید ہونے والے فراد کو کارڈ جاری کرنا شروع کئے جائینگے جس کی تصدیق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذریعہ کی جائے گی۔ یو ایس سی کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان نے کہا کہ ضرورت مند افراد کو مالی فوائد پہنچانے کے علاوہ سرکاری کارپوریشنز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کا مقصد کم آمدن والے افراد کو کم نرخ پر راشن دے کر ان کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے سہولت کارڈ رکھنے والے افراد کو مخصوص غذائی اجناس کے علاوہ کھانے پینے کی کچھ اشیا پر 10 فیصد سے بھی زیادہ کی چھوٹ مل سکتی ہے۔ زلفی بخاری نے ای او بی آئی سے رجسٹرڈ افراد پر زور دیا کہ وہ کارڈ کے اجرا سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یو ایس سی اس اقدام کے تحت مزید سہولیات کا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر ای او بی آئی کے پنشنرز اور انشورڈ افراد کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے ایک وسیع آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ وہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔ چیئرمین یو ایس سی نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اٹھایا گیا جو معاشرے کے تباہ حال طبقے کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے حامی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…