فیصل آباد (آن لائن) خاتون نے بیک وقت تین بیٹوں کو جنم دے دیا آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ بھوآنہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں پر کل کلری کے رہائشی اسد علی کی بیوی نے بیک وقت تین بیٹوں کو جنم دے دیا بچے سرجیکل آپریشن سے پیدا ہوئے
اس موقع پر ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد ماں اور بچے مکمل خطرہ سے باہر ہیں بچوں کے والد اسد علی نے بتایا کہ اس کے پہلے سے تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور خدا کی طرف سے تین مزید بیٹے عطا ہونے پر شکر گزار ہوں۔