منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کیلئے اہم اعلان کر دیا، انتہائی شاندار فیصلہ

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء ، اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی ہمراہ تھے۔وزیراعظم کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے

وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔انجینئر ان چیف پاکستان آرمی/ نیشنل کوآرڈینیٹر این ایل سی سی لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹڈی دل کنٹرول کے پہلے فیز کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے، افریقہ سے ایران کے راستے اور بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے، ٹڈی دل کے اس متوقع کے لئے ضروری اقدامات موجود ہیں۔وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے فیز کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ کوویڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، ملک کے غذائی تحفظ کی خاطر حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور تنظیموں کے مربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے، متوقع ٹڈی دل حملے سے فصلوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔ وفاقی حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کو پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء ، اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی ہمراہ تھے۔وزیراعظم کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…