کراچی (این این آئی)سینئرسیاست دان فاروق ستار نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عزیر بلوچ کو لیاری میں سیاسی پشت پناہی حاصل تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی
کی حکومت تھی مگر وہ امن قائم کرنے میں جان بوجھ کر ناکام رہی اورکراچی میں لسانی فسادات کرائے گئے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ذوالفقارمرزا کو بھی بتانا چاہیے کہ انہیں کون آرڈر دیتا تھا؟۔