اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

عزیر بلوچ سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے رابطے تھے سابق سیکٹر کمانڈر سندھ رینجرز کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 10  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز کےسابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر (ر) باسط شجاع نے انکشاف کیا کہ کسی بھی جگہ پر کوئی جرم نہیں ہو سکتا جب تک سیاسی مدد حاصل نہ ہو ۔ پیپلزپارٹی کے لیڈران عزیربلوچ سے رابطے میں تھے۔

وزیراعلیٰ اور فریال تالپور عزیر بلوچ کے گھر عشائیے پر جاتے اور ملاقاتیں کرتے تھے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر)باسط شجاع نے کہا کہ ذوالفقار مرزانےلیاری گینگ وارکاساتھ دیاتھا، 2013میں آپریشن میں گینگسٹر ثاقب باکسر مارا گیا تو قادرپٹیل نے اس کے بعد سندھ رینجرز کا محاصرہ کیاتھا، آپریشن میں گینگسٹرمارےگئے اور قادرپٹیل نےلاشیں رکھ کراحتجاج کیا۔انہوں نے بتایا کہ قادرپٹیل اور لیاری کےلوگوں نے شاہراہ کو لاشیں رکھ کربندکردیاتھا، لیاری آپریشن میں بہت سےلوگ بھاگے اور پکڑے گئے،کراچی کےجرائم میں سیاسی گٹھ جوڑکسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کراچی میں تمام کالعدم تنظیموں کےلوگ سیاسی تنظیموں سےمنسلک ہوتےتھے۔بریگیڈیئر(ر)باسط شجاع کے مطابق عزیربلوچ نے اعتراف کیا کہ وہ افسران کے تبادلے کراتا تھا عزیربلوچ کو کچھ سیاسی لوگ تحفظ دے رہےتھے اور کچھ سیاسی لوگوں کی مددسے وہ ملک سےباہربھاگ گیا تھا۔ اسے سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل تھی ۔انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ 2016میں مکمل ہوگئی تھی جسے 2020تک دبا کر رکھا گیا،2018سےجےآئی ٹی رپورٹ کوپبلک نہیں کیاگیا مگر اب رپورٹ سندھ ہائی کورٹ کےاحکامات کےبعدپبلک ہوئی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…