منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ملک کے 16 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا،عوام کیلئے نہایت ہی حوصلہ افزا اور اچھی خبر

datetime 9  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ اس ہفتے کے دوران بلوچستان کے 16اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے،احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد سے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جس کی تمام تر کریڈیٹ بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کو جاتا ہے کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافی ہواہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

لیاقت شاہوانی کاکہناتھاکہ بلوچستان میں کورونا وائرس کو داخل ہوئے 4 ماہ ہوگئے صوبائی حکومت کی جانب سے محدود وسائل میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے،انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، رواں ماہ یکم سے 8 جولائی تک 3331 ٹیسٹ کئے گئے اوران آٹھ دنوں میں 576 کیسز پازیٹیو آئے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کو کریڈٹ جاتا ہے بلکہ عوام کے تعاون سے مثبت کیسز میں کمی آئی ہے، لیاقت شاہوانی نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے سے کیسز کے پھیلا کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا تاہم اب آہستہ آہستہ لوگوں میں شعور آرہی ہے انہوں نے اپیل کی کہ عوام عید کے دنوں میں ایس ایس پیز پر مکمل عمل درآمد کریں، کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی میں 20 فیصد اضافی ہواہے، کورونا وائرس سے اب تک کل 124 اموات ہوئی ہے جن میں سے 80 کا تعلق کوئٹہ سے ہے، اس ہفتے میں 16 اضلاع سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، لیاقت شاہوانی کے مطابق ٹڈی دل سے 32 اضلاع متاثر ہیں 16 زیادہ متاثر ہیں حکومت کی جانب سے اسپرے اور سروے کا عمل جاری ہے،کراچی شاہراہ کو دورویہ کرنا پورے صوبے کے عوام کا مشترکہ مطالبہ ہے، اس لئے ہم وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ وفاقی پی ایس پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی جام کمال نے اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے کافی احتجاج بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…