جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

میں کیوں کہ عمران خان کا فین ہوں‘ میں انہیں صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر اور سنٹرل ایشیا کی بھی آخری امید سمجھتا ہوں،یہ اڑ نہیں سکتے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو جتنا ٹیلنٹ عطا فرمایا ہے مجھے یقین ہے یہ اگر کوشش کریں تو یہ اڑ بھی سکتے ہیں لیکن۔۔۔اللہ کے علاوہ اس کائنات میں کوئی ناگزیر نہیں حتیٰ کہ عمران خان بھی نہیں

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جاوید چودھری اپنے ایک گزشتہ کالم ’’ کرسی کسی کی وفادار نہیں ہوتی جناب ‘‘ میں لکھتےہیں کہ ۔۔۔۔ہمیں چاہیے ہم اگر کوئی براعظم اٹھا کر اس کابینہ کے حوالے نہیں کر سکتے تو ہم عمران خان کو کم از کم اقوام متحدہ کا صدر ہی بنا دیں تاکہ یہ جی بھر کر پوری دنیا کی سمت درست کر سکیں‘بے شک یہ ایک عظیم لیڈر ہیں بس ان کو قوم چھوٹی اور عوام نالائق ملے

ورنہ یہ مینڈکوں سے بجلی پیدا کر کے رات کو دن میں تبدیل کرسکتے تھے مگر یہ اگر یہ بھی کرلیتے تو بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ان کی بے شمار چوائسز‘ بے شمار آپشن ہوتے۔اللہ تو کُن کہہ کر ہماری جیسی ان گنت کائناتیں بنا سکتا ہے اور آپ فرما رہے ہیں ہمارے علاوہ کوئی چوائس نہیں‘توبہ کریں‘ اللہ سے معافی مانگیں‘ اللہ نے غرور پر اس فرعون کو بھی ڈیڈ سی کی ریت چٹوا دی تھی جس نے اہراموں کی شکل میں دنیا کو پہلا ونڈر (عجوبہ) دیا تھا‘ اللہ کے پاس ریت کے ذروں جتنے آپشن اور چوائسز ہوتے ہیں۔یہ ابابیلوں سے کعبوں کی حفاظت کراتا ہے اور مکڑیوں کے جالوں سے دشمنوں کے سامنے پردے تان دیتا ہے‘ آپ کیا چیز ہیں؟۔میں کیوں کہ عمران خان کا فین ہوں‘ میں انہیں صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر اور سنٹرل ایشیا کی بھی آخری امید سمجھتا ہوں لہٰذا میری ”قوم یوتھ“ سے اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں‘ میں جب بھی عمران خان کی تعریف کرتا ہوں تو یہ مجھے غور سے دیکھتے رہتے ہیں۔مجھے ان کی آنکھوں میں غیر یقینی سی دکھائی دیتی ہے اور یہ آخر میں بڑے اعتماد سے کہتے ہیں ”خان کی نیت بہت اچھی ہے“ میں اس پر آگے بڑھ کر ان کے ہاتھ چوم لیتا ہوں اور عرض کرتاہوں ”اللہ تعالیٰ کے بعد آپ دنیا کی واحد مخلوق ہیں جو نیتوں کا حال بھی جانتی ہے ورنہ آپ سے پہلے تو ہم یہی سنتے تھے نیتوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے“اللہ نے واقعی یہ صفت اپنے بعد ”قوم یوتھ“ کو عطا فرمائی۔یہ نیتوں کا حال بھی جان لیتے ہیں‘ دوسرا میں سمجھتا ہوں علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں شاہین یا عقاب کی

جتنی صفات بیان کیں وہ ساری ہمارے لیڈر عمران خان میں موجود ہیں‘ یہ بھی بلندی پر بسیرا کرتے ہیں‘ بادلوں سے اوپر پرواز کرتے ہیں‘ 20 ہزار فٹ کی بلندی سے شہباز گل جیسے لوگوں کا ٹیلنٹ پہچان لیتے ہیں۔اکیلے رہتے ہیں اور کسی دوسرے پرندے کے ساتھ فری نہیں ہوتے بس ان میں ایک کمی ہے‘ یہ اڑ نہیں سکتے مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو جتنا ٹیلنٹ عطا فرمایا ہے مجھے یقین ہے یہ اگر کوشش کریں تو

یہ اڑ بھی سکتے ہیں لیکن یہ اگر اڑنا بھی سیکھ لیں تب بھی یہ پلے باندھ لیں اللہ کے پاس اس کے باوجود ان کا کوئی نہ کوئی آپشن ہو گا کیوں کہ اللہ کے پاس ہر وقت کروڑوں چوائسز ہوتی ہیں۔اور اس کی ہر چوائس کو سامنے آنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں اور چند ہفتوں میں عمران خان کا آپشن بھی عمران خان کے سامنے بیٹھا ہو گا اور یہ کرسی کو حیرت سے دیکھ رہے ہوں گے لہٰذا جان لیں اللہ کے علاوہ اس کائنات میں کوئی ناگزیر نہیں حتیٰ کہ عمران خان بھی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…