لاہور (آن لائن) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے شہر کے ساتھ مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کے ساتھ نئے علاقے سیل کردئیے ہیں۔ ان علاقوں میں سمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن بدھ کی رات بارہ بجے کیا جائے گا۔ نئے علاقوں میں ٹاؤن شپ اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے، مکمل لاک ڈاؤن، ای ایم ای سوسائٹی جزوی لاک ڈاؤن، واپڈا ٹاؤن گرین سٹی مکمل لاک ڈاؤن،
جوہر ٹاؤن سی بلاک سمارٹ لاک ڈاؤن اور چونگی امرسدھو مین بازار سمیت پنجاب گورنمنٹ سکیم کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے کرونا کے 877 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن سات روز کے لئے سمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جبکہ لاہور پولیس نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔