جہانگیر ترین کے اثرو رسوخ اور بالادستی سے کونسا نقصان ہو رہا ہے؟ ہم صرف پاکستان اور عوام کی خدمت اور اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں رہنما پی ٹی آئی کیخلاف بغاوت بلند

8  جولائی  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی، ارکان کی اکثریت نے جہانگیر ترین گروپ سے وابستہ خود ساختہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ان کے منصب سے ہٹانے کے لئے پروگریسو گروپ قائم کر دیا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پروگریسو گروپ قائم کرنے والوں میں ایسوسی ایشن کے ارکان کی اکثریت شامل ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پروگریسو گروپ) کے ترجمان وحید چوہدری نے بتایا کہ

نیا گروپ اگلے چند روز میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگریسو گروپ دیانتداری سے یہ سمجھتا ہے کہ ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کا اثر و رسوخ اور بالا دستی شوگر انڈسٹری کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے کیونکہ ارکان کی اکثریت کاروبار میں سیاست کے عمل دخل کے خلاف ہے اور ہم کسی سیاسی دھڑے بندی کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی حکومت سے محاذ آرائی کے حق میں ہیں۔ ہم صرف پاکستان اور عوام کی خدمت اور اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…