ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اقلیتی برادری کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، اسلام تمام مذاہب سے محبت کا درس دیتا ہے، اپوزیشن رہنمااقلیتوں کے حق میں کھڑے ہو گئے، اسلا م آباد مندر بارے بھی مولانا اکبر چترالی نے حیرت انگیز بات کہہ دی

datetime 8  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اور ممبرقومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہندوستان اور کشمیر میں مسلمانوں پر گزشتہ ایک سال سے شدید ظلم ہورہا ہے، ہمارے ملک میں اقلیتوں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے،اقلیتوں کا ہمارے ملک میں غیر محفوظ ہونا شرم کی بات ہے،یہ ہمارا فرض ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی حکومت میں 1400 سالہ تاریخ میں اقلیتیں کبھی غیر محفوظ نہیں ہوئی پاکستان میں 60 کی دہائی میں برداشت اور یگانگت تھی۔ میں نے امریکہ میں عید کی نماز ایک گرجا میں ادا کی تھی۔کسی مذہب کو کسی دوسرے مذہب پر فوقیت حاصل نہیں۔یہاں قائداعظم کو کافر اعظم کہا گیا تھا، بانی پاکستان کیخلاف تحریک چلائی گئی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے مطالبہ کی حمایت کرتا ہوں،اقلیتی برادری کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے،پاکستان میں اقلیتی برادری کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے،رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تصور نہیں ہے اسلام تمام مذاہب سے محبت کا درس دیتا ہے۔حضرت آدم سے لیکر اب تک ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبر تشریف لائے ہیں اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ ایک پیغمبر کا منکر بھی مسلمان نہیں ہوسکتاحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی امن محبت کا درس دیااقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرنا ہمیں اسلام نے سکھایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو پہلے سے جو مندر موجود ہیں ان کا تحفظ ہمارا فریضہ ہے ا سلام آباد میں جو نئے مندر کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے بیت المال سے تو اس کا تصور بھی موجود نہیں ہے۔مو لانا اکبر چترالی نے کہا کہ ہم نے

اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی ہے اور کرینگے۔ہم نے تمام اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں میں کورونا میں اسپرے کیااسلام آباد میں آجکل مندر بنانے کا شوشہ چل رہا ہے۔بیت المال سے اس چیز کی گنجائش ہی نہیں کہ کوئی مندر تعمیر کیا جائے، ٹھیکیدار کئی دفعہ اقتدار میں آئے، انھوں نے سود کو ملک میں پروان چڑھایا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا کہ اقلیتوں کا مذاق اڑانا اور عبادت گاہوں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ہماری حکومت قائداعظم کے ویڑن کے مطابق اقلیتوں کے

ساتھ کھڑی ہیہم نے یورپی یونین کو مساجد بند کرنے اور حجاب پر پابندی کیخلاف بات کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اقلیتوں کا تحفظ نہیں کرینگے تو کیسے دنیا میں مسلمانوں کی بات کرینگے ہم اپنی اقلیتوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں گیاقلیتوں سے متعلق جو کیسز عدالت میں ہیں ان پر بات نہیں کرونگی اقلیتوں کے حقوق آئین میں دیے گئے ہیں ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم مودی جیسے نہیں ہیں اقلیتوں کو آئین پاکستان تحفظ دیتا ہے خواجہ آصف نے اپنے بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں،میں نے آئین کے مطابق بات کی ہے،اور اپنی بات میں مذہب کو نہیں شامل کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…