تھرپارکر(این این آئی)سندھ کے صحرائی ضلع تھر پارکر کے نواحی گائوں میں25 سالہ یتیم لڑکی گزشتہ 12 سال سے زنجیروں میں قید ہے۔لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کا ذہنی توازن درست نہیں، اس لیے اسے زنجیروں میں قید کر رکھا ہے۔چھاچھرو کے گائوں بھوجا سر میں 25 سالہ لڑکی شریمتی وسی گزشتہ 12 سال سے زنجیروں میں بندھی ہے۔لڑکی کے بھائی ڈاموں مل کا کہنا ہے کہ 11 سال قبل اس کی
بہن کو شدید بخار ہوا تھا جس کے بعد اس کی ذہنی حالت بگڑتی گئی۔انہوں نے کہا کہ مالی استطاعت نہ ہونے کے باعث کسی بڑے شہر کے اچھے اسپتال میں علاج نہ کرا سکے جس کے سبب اس کا ذہنی توازن خراب ہو گیا۔لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ بہن خود کونقصان پہنچاتی تھی اور گھر سے باہرچلی تھی اس لیے اسے گھر میں زنجیر سے باندھ دیا گیا ہے۔زنجیروں میں جکڑی لڑکی کے بھائی نے کہاکہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی بہن کا بہتر جگہ علاج ہو سکے۔