سرگودھا(این این آئی)سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے نرسنگ کالجوں میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے جو آئندہ فیصلہ تک ملتوی رہیں گے۔زرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے سرگودھا سمیت
صوبہ بھرمیں نرسنگ کالجوں میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے جس کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس میں تیزی کے خدشات پر احتیتاطی تدابیر کو مدنظر رکھنے ہوئے نرسنگ کالجوں کے پرچے ملتوی کئیگے ہیں جو آئندہ فیصلہ تک ملتوی رہیں گے-