منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

وفاقی وزیر فیصل واوڈاپر نااہلی کے بادل منڈلانے لگے،ہائیکورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ نااہلی کیس میں عدالت نے 29 جنوری کو فیصل واڈا کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا،

فیصل واڈا نے تاحال جواب داخل نہ کرا کے عدالتی حکم عدولی کی۔ درخواست گزار میں کہاگیاکہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، فیصل واڈا کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر کے توہین عدالت قانون کے مطابق سزا دی جائے۔استدعا کی گئی کہ وفاقی وزیر فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی پٹیشن زیر سماعت ہے، فیصل واوڈا کے خلاف واضح طور پر نااہلی کا کیس بنتا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ فیصل واڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیا، فیصل واڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جسے چھپایا۔ درخواست میں کہاگیاکہ فیصل واڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…