لاہور( این این آئی )گلپور ہا یئڈروپاور پراجیکٹ نے کمرشل آپریشن حاصل کرلیا ہے اور قومی گرڈ کے لئے سستی بجلی پیدا کررہا ہے ۔ یہ بات نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے میڈیا کو بتائی۔نیسپاک نے میسرز ایم ڈبلود ایچ کارپوریشن امریکہ کے ساتھ مشترکہ جائینٹ ونچر میں 102 میگا واٹ گلپور ہایئڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے میسرزمیرا پاور لمیٹڈکے لیے کنسلٹنسی خدمات فراہم کیں۔میرا پاور لمیٹڈجنوبی کورین کمپنی کی ذیلی فرم ہے۔
گلپور ہائڈ رو پاور پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کے لئے نیسپاک نے ایک بہت ہی اہم کردار ادا کیا ،نیسپاک نے منصوبے کے لیے مختلف سرکاری اداروں سے منظوری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میر ا پاور لمیٹڈکو مکمل تکنیکی مدد فراہم کی اور ساتھ ہی تعمیرکے دوران پیدا ہونے والے امور کو حل کرنے میں ای پی سی ٹھیکیدار کی مدد کرتا رہا۔ اس پروجیکٹ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل نیسپاک کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔