ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

شہباز شریف میڈیا کی آزادی کے چیمپیئن کے چکر میں چاچا خوامخواہ بننے کی کوشش نہ کریں، اپنے ادوار میں آل شریف میڈیا ہائوسز کیساتھ کیا کام کرتے رہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط بازی اور بیان بازی تک محدود ہو گئی ہے، قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میڈیا کی آزادی کے چیمپئن کے

چکر میں چاچا خوامخواہ بننے کی کوشش نہ کریں،اپنے ادوار میں آلِ شریف میڈیا ہائوسز پر پریشر ڈال کر اپنی مرضی کے اینکرز تعینات اور فارغ کرانے کے دلدادہ اور شوقین تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آلِ شریف کے ادوار میں ذاتی انا اور خواہشات کی تکمیل کے لیے لیڈنگ اخبارات کو بند کیا جاتا رہا،سب جانتے ہیں کہ آلِ شریف کے دور میں ایک مشہور قومی اخبار پابندیوں کے باعث ایک صفحے تک محدود ہونے پر مجبور ہوگیا تھا جبکہ آج تمام چینلز اور اخبارات کو بلا تفریق حکومتی اشتہارات اور بزنس دیا جا رہا ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نجی چینل کی بندش سے پی ٹی آئی حکومت کا کوئی تعلق نہیں،جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کو نیب میں اپنا کیس لڑنے کی مکمل آزادی سے کسی کو انکار نہیں ہے،معاملے میں پیمرا اور نیب دونوں ادارے اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے آزادانہ حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط بازی اور بیان بازی تک محدود ہو گئی ہے، قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میڈیا کی آزادی کے چیمپئن کے چکر میں چاچا خوامخواہ بننے کی کوشش نہ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…