بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کراچی بارشیں، 2 دن میں 9 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

datetime 7  جولائی  2020 |

کراچی (این این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگئی، کل سے آج تک مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔بارش کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، پی ایم ٹی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ابراہیم حیدری میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے

دو بجے جاں بحق ہوئے۔لیاقت آباد میں انگورہ گوٹھ میں دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کی دیوار گرنے سے کمسن بچی جبکہ کیماڑی مسان چوک پر گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کراچی میں آج بھی بادل برسے، لانڈھی، کورنگی، گلشن حدید، بھینس کالونی میں خوب بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے بعض علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش بھی ہوسکتی ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج پھر بارش ہوسکتی ہے جبکہ برسات سے پہلے تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی ۔دوسری جانب شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے بارش کے بعد بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔ ابراہیم حیدری سمیت ملحقہ علاقوں میں 20 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بارش کے بعد فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی وجوہات پر بجلی کی بندش طویل ہوئی تو شہر کے مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔سرجانی ٹائون، خدا کی بستی، گڈاپ، کاٹھور، لیاری اور ابراہیم حیدری میں بجلی کی آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہی۔یہی صورتحال لائنز ایریا میں بھی رہی جہاں 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے بعد عوام نے کوریڈور تھری پر احتجاج کیا، عوام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی کے الیکٹرک کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے تاہم پانی جمع ہونے کے باعث بحالی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…