ائیر مارشل ارشد ملک 3 سال تک پی آئی اے کے سربراہ، وفاقی کابینہ نے منظوری دیکر جعلی پائلٹس کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی

7  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کے تین سال تک عہدے پر رہنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال سمیت کورونا وائرس کی وبا اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ائیرمارشل ارشد ملک کو

پی آئی اے کا 3 سال تک چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد ائیر مارشل ارشد ملک پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔خیال رہے کہ ائیرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہو رہے ہیں، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی جب کہ بعد ازاں 2 اپریل 2019ء کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سیمتعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف ایٹی ایف) سے متعلق کمپنیز ایکٹ2017ء میں ترمیم کا معاملہ مؤخرکردیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائیر مارشل ارشد ملک کے تین سال تک عہدے پر رہنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور سیاسی صورت حال سمیت کورونا وائرس کی وبا اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے ائیرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا 3 سال تک چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…