اسلام آباد (این این آئی)نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ،وفاقی حکومت کے روزویلٹ ہوٹل کی جوائنٹ وینچر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ پیر کو درخواست میں وزیر مملکت برائے سمندر پار ذوالفقار عباس بخاری سیکرٹری کابینہ ڈویڑن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وزیر مملکت برائے سمندر پار اپنے
فرنٹ مین غیر منتخب شخصیت ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزیر مملکت برائے سمندر پار اپنے فرنٹ مین کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میںاستدعا کی گئی کہ عدالت وفاق کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جوائنٹ وینچر سب سے زیادہ بولی لگانے والے شخص کو الاٹ کرے۔