جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوز چینل کی بندش، آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کی جارہی ہے، چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو خصوصی پیغام

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر نجی چینل کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحادی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے انہیں خط لکھ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلے ایڈیٹر انچیف جیو جنگ گروپ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق آپ کو آگاہ کیا تھا،

اب چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل ہونے پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ چینل 24 کے خلاف کارروائی سے ریاست کے چوتھے ستون کو نشانہ بنانے کا تاثر مل رہا ہے، آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔سربراہ ق لیگ نے وزیراعظم سے کہا کہ میرے خط کو تنقید کے پیرائے میں نہ لیا جائے،حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کا نقصان آپ کو ہو رہا ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس سے محاذ آرائی مناسب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…