منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بارش کی پہلی بوند نے سندھ حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھول دی بجلی کا نظام درہم برہم ، چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بارش کی پہلی بوند نے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ، چھتیں گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جان بحق ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تیز ہواوں کے سبب گھر کی دیوار گرنے سے خاتوں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں مختلف واقعات میں

جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد7ہوگئی ہے۔پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بارش کی پہلی بوند سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش سے نکاسی آب کا نظام بھی مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بارش ہوتے ہی کراچی میں 200 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کراچی میں 200 سے زائد فیڈرزٹرپ کرنے سے نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاوَن، لیاری، بلدیہ ، کیماڑی، کورنگی اور لانڈھی کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی۔گلشن حدید، ملیر،لانڈھی ،ائیرپورٹ، ماڈل کالونئ ،سعود آباد، شاہ فیصل کالونی ،کورنگی،قیوم آباد۔ڈیفنس، کالاپل، صدر،شاہراہ فیصل اور دیگرعلاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بادل برس پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کچھ علاقوں میں احتیاطی طورپربجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تیزہواوَں کے باعث بجلی کے تاربھی ٹوٹے ہیں۔ بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں کی وجہ سے کرنٹ لگنے کا خدشہ ہے۔شہر قائد میں بارش کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے قبل سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ زیر آب آنے والے علاقوں میں فوری نکاسی کا کام کرے۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی شکایت کیلیے 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کےالیکٹرک کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ کراچی ،ٹھٹہ،بدین، میر پور خاص، اسلام کوٹ ، تھر پارکر، نگر پارکر ،حیدرآباد،سانگھٹر،خیرپور،شہید بینظیرآباد،

جامشورواور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران زیریں سندھ میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔منگل کے روزصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ کراچی ،ٹھٹہ،بدین، میر پور خاص، اسلام کوٹ ، تھر پارکر، نگر پارکر، یدرآباد،سانگھٹر،خیرپور،شہید بینظیرآباد، جامشورو اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران زیریں سندھ میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…