جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پب جی معطلی کیخلاف درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ کس پر چھوڑ دیا؟گیم کے شوقین افرادکے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں

datetime 6  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے۔ پیر کوشہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

وکیل پی ٹی ا ے نے کہاکہ آٹھ جولائی بدھ کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔ جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیاکہ یہ کیا ہے گیم ہے ویب سائٹ؟ ۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس میں کیا ایسا ہے؟ جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا۔وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا۔وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجوا تے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…