لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سے برخاست کی گئی رہنما عظمی کاردار نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق عظمی کاردار کا کہنا ہے کہ وکیل کے ساتھ مل کر سب کمیٹی کے سامنے اپیل کروں گی۔ ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے مدد مانگی تھی۔ آڈیو ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست بھی دوں گی۔عظمی کاردار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی پبلک مقام پر کوئی بات نہیں کی تھی اور یہ آڈیو جان بوجھ کر لیک کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عظمی کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے اور اب وہ پنجاب اسمبلی کی رکن بھی نہیں رہ سکیں گی۔