منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

آٹے کے تھیلے اور چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ سرکاری طور پر بڑا اعتراف

datetime 5  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 204 روپے مہنگا ہوا جس سے قیمت 844 سے بڑھ کر 1048 روپے ہو گئی۔ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران چینی 8 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس سے اس کی قیمت 72.03 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہو گئی۔نجی ٹی وی نے ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا ہے کہ

جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں ٹماٹر 27 روپے کلو مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں سرخ مرچ 109روپے، مرغی 39 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے 33 روپے درجن، گڑ 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ دال مونگ 92، دال ماش 68، دال مسور 34، دال چنا 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں چاول 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔چھوٹا گوشت 80 روپے اور بڑے گوشت کی قیمت میں 41 روپے اضافہ ہوا۔ ایک سال میں آلو 26 روپے، لہسن 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ دودھ 7 روپے لیٹر، خشک دودھ 390 گرام 46 روپے مہنگا ہوا۔دستاویز کے مطابق گھی 50 روپے فی کلو، چائے 190 گرام 19 روپے، دہی 5 روپے اور کیلے کی قیمت میں فی درجن 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔   سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران چینی 8 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس سے اس کی قیمت 72.03 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہو گئی۔نجی ٹی وی نے ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا ہے کہ جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں ٹماٹر 27 روپے کلو مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں سرخ مرچ 109روپے، مرغی 39 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے 33 روپے درجن، گڑ 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ دال مونگ 92، دال ماش 68، دال مسور 34، دال چنا 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں چاول 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…