ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مائنس تھری کا اعلان ، پیٹرول کی بے وقت قیمت میں کمی اور پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت پیٹرول مہنگا کیا گیا ، پی ٹی آئی کے رہنما اپنے گندے کپڑے ٹی وی چینلز پر نہ دھوئیں ،وزراء اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں ،شیخ رشید کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

ہر جگہ ایم ایل ون کی بات کی۔ آرمی چیف کی قیادت میں ایم ایل ون مکمل ہو گا جبکہ چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حزب اختلاف عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میں نواز شریف کو جانے کی بات کرتا تھا اس کا مطلب تھا وہ جائیں گے۔ چینی کا کیس سنجیدہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی بے وقت قیمت سستی کی اور پھر سازش کے تحت پیٹرول کی قیمت بڑھا دی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ٹو پر ایک ٹرین چلائیں گے جبکہ ایم ایل ون الگ منصوبہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوئی مزدور بے روزگار نہ ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں۔ اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان بہت محنت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ ریلو ے کرایوں میں اضافے کی تجویز میں نے مسترد کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…