پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کا ذہنی توازن درست نہیں،ایک میڈیا ہائوس کے مالک کا کیس بھی خراب کر چکے،2003 کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے دبائو ڈال کر نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروایا گیا، رانا ثنا اللہ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر اعتزاز احسن کا ذہنی توازن درست نہیں ہے مسلم لیگ ن کو ان کا مشورہ بالکل نہیں ماننا چاہئے اعتزاز احسن ایک میڈیا ہائوس کے مالک کا کیس بھی خراب کر چکے ہیں۔ جج ارشد ملک کے ویڈیو اعترافی بیان اور برطرفی کے بعد خلق خدا کی پکار اعلیٰ عدلیہ کو سننا پڑے گی نواز شریف کے خلاف فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں  گے

ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا یے کہ اعتزاز احسن بہت سینئر قانون دان رہے ہیں لیکن اس وقت ان کی ذہنی صحت درست نہیں ہے وہ اس سے قبل ایک میڈیا گروپ کے مالک کے مقدمے کو بھی خراب کرچکے ہیں میری رائے ہو گی کہ  مسلم لیگ ن کسی صورت بھی ان کا مشورہ قبول نہ کرے، انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کی مکمل ویڈیو کے مندرجات کا تو علم نہیں ہے لیکن اس کا ایک حصہ مریم نواز نے پبلک کیا تھا جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو خود گھربلا کر اپنے فیصلے میں موجود نقائص سے آگاہ کیا اور مشورے دیئے جبکہ اس سے قبل بر طرف جج نے خود جاتی امراہ آ کر نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اور اعتراف کیا کہ مجھے مجبور کیاگیا اور 2003 کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے دبائو ڈال کر مجھ سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کروایا گیا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ناصر بٹ نے مبینہ ویڈیو کی مکمل ٹرانسکرپٹ کو فارنزک رپورٹ کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا ہے۔ جس کے بعد نواز شریف پوری 22 کروڑ عوام کی نظروں میں سر خرو ہو گئے ہیں۔ سڑک کنارے کھڑے ریڑھی والے  کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور غلط سزا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک قومی کمیشن بننا چاہئے جو تمام حقائق سے پردہ اٹھائے، اسلام آباد ہائی کورٹ میںاپیل کے دوران بھی وکلاء بر طرف ہونے والے  جج کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا عدالتی حکم پر کورونا وائرس کا سرکاری لیباٹری سے ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود بھی مزید دس دس قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار سے ملنے والے ایم پی ایز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…