بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

فیصل واوڈا کی دہری شہریت پر سپریم کورٹ کو نوٹس نہیں لینا چاہیے؟ الیکشن کمیشن کیوں کچھ نہیں کررہا؟نوکروں کے نام بے نامی جائیداد رکھی ہوئی ہے، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کیوں کچھ نہیں کررہا؟ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ موجودہ وزیر پر الزام ہے کہ نوکروں کے نام بے نامی جائیداد رکھی ہوئی ہے، وزیر صاحب کی باہر بھی جائیدادیں ہیں، ایسٹ ریکوری یونٹ کیا کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ صرف اپوزیشن کی فائلیں لے کر بیٹھا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ

(ن) لیگ کے دو سینیٹرز کو صرف اس بنیاد پر نااہل کیا گیا کہ جس وقت انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس وقت وہ دہری شہریت کے حامل تھے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا فیصل واوڈا کی دہری شہریت پر سپریم کورٹ کو نوٹس نہیں لینا چاہیے؟ الیکشن کمیشن کیوں کچھ نہیں کررہا؟  الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا پر دہری شہریت کے الزام کا نوٹس لینا چاہیے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سے تو 20، 20 سال پرانے بجلی اور گیس کے بل کا سوال کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…