جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیمرا نے چینل 24 کی نشریات اور لائسنس معطل کر دیا لائسنس اور نشریات معطلی کے پیچھے کیا وجہ بنی؟ جانئے

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیمرا نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو جاری شدہ لائسنس فوری طور پر

معطل کرنے کے احکامات جاری دیئے ۔ یاد رہے کہ سینٹر میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیوٹی وی چینل پر انٹرینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہا ہے ۔ پیمرا کے بارہا منع کرنے اور متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل میں نشریات میں نیوز کرنٹ افیئرز سے متعلق پروگرام جو کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،جاری رکھیں ۔ اس ضمن میں 7 مئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھاجس کے تحت کمپنی کو نیوز وکرنٹ افئیرز مواد فوری طور پر بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کئے تھےتاہم متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود چینل پیمرا کے احکامات پر عملدآمد کرنے میں ناکام رہا ۔ تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتےہوئے اتھارٹی نےسینڑل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جاری شدہ لائسنس فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ تا وقت کہ نشریات میں منظور شدہ پروگرامنگ مکس جو کہ ’’ انٹرٹینمنٹ ‘‘ ہے کہ مطابق چلانے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…