جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

مہلک وباء سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری !کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد متاثرہ افراد سے زیادہ ہو گئی صرف 24گھنٹوں میں 8 ہزار مریض وباء کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ؟

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار 773 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے

4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار896 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض صوبہ سندھ میں ہیں جہاں ان کی تعداد 89 ہزار 225 ہے، پنجاب میں 78 ہزار 956 ، خیبرپختونخوا میں27 ہزار 110، بلوچستان 10 ہزار 666، اسلام آباد میں 13 ہزار 195، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 524 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 78 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 551 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار 819 اور سندھ میں ایک ہزار 437، خیبرپختونخوا میں 983 ، بلوچستان میں 122، اسلام آباد میں 129، آزاد کشمیر میں 33 ، گلگت میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ملک میں ایک جانب کورونا کے وار جاری ہیں تو دوسری جانب مریضوں کی صحتیابی بھی تیزی سے جاری ہے اور اب ملک میں اس وبا سے صحتیاب افراد کی تعداد فعال مریضوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار 87 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 8 ہزار 929 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار896 ہے جب کہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…