منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

حیرت کی بات ہے وزیر اعظم مائنس ون کی اطلاع دے رہے ہیں،یہ ملک کو جس نہج پر لے گئے کیا کوئی اس حال میں ملک لے گا؟سعد رفیق کی کھری کھری باتیں

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعظم مائنس ون کی اطلاع دے رہے ہیں ، حکمران ملک کو مائنس کرنے کے چکرمیں ہیں ، اگر عمران خان کو گرانا ہے تو اس کے بعد کیا کرنا ہے کیا صورتحال ہوگی ہمیں یہ سوچنا ہوگا ،یہ ملک کو جس نہج پر لے گئے ہیں کیا کوئی اس حال میں ملک لے گا۔

یہ اپنی شکست تسلیم کریں اور کہیں ہم عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ سازش کرکے اور دھوکہ دے کر اقتدار میں آئے تھے ، ہم آپس میں لڑ رہے ہیں یہ پاکستان کو کہاں لے کر جائے گا ، آج کشمیر میں رہنے والا پاکستان کے نام پر اپنا خون بہا رہا ہے اور وہی خون دریائوں میں بہہ کر پاکستان آرہا ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکمران دوسروں کوچور کہتے تھے لیکن ان کی اپنی جماعت میں سے چور نکل رہے ہیں ، یہ دوسروں کو چور کہتے تھے لیکن آج خود ڈاکو ثابت ہوئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کس کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مائنس ون ہونے جارہا ہے ہمیں اس کا علم نہیں لیکن حیرت ہے کہ وزیر اعظم خود اس کی اطلاع دے رہے ہیں ۔ ہم مائنس ون ، ٹو ، تھری اور فو ر کے حق میں نہیں ، حکمران ملک کو مائنس کرنے کے چکرمیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گراناہے تو پھرکیا کرنا ہے ، کیا صورتحال ہوگی ، ملک میں نئے انتخابات ہوں گے ، قومی حکومت بنے گی ؟ کیونکہ یہ ملک کو جس نہج پر لے گئے ہیں کیا کوئی اس حال میں ملک لے گا ، انہوںنے گلے میں ڈھول ڈالا ہے تو اسے بجائیں یا شکست تسلیم کریں اور کہیں کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ سازش کرکے اور دھوکہ دے کر اقتدار پر قابض ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آپس کی لڑائی جاری ہے اس سے پاکستان کہاں جائے گا ، ہم نے تو کشمیر کے لئے لڑنا تھا ، کشمیر میں جو ایک ننھے بچے کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس سے سب کے دل دہل گئے ہیں۔وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا ہر جمعہ کو آدھے گھنٹے کیلئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا لیکن اس پر عملدرآمد ہوا ؟۔ کشمیر ی پاکستان کے لئے اپنا خون دے رہے ہیںاور وہی خون بہہ کر دریائوں کے ذریعے پاکستان آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ کوشش ہے کہ سیاسی مخالفین کو مصروف رکھو اور انہیں پھنسا کر رکھو تاکہ یہ عوام کی قیادت نہ کر سکیں لیکن یہ ان کی احمقانہ سوچ ہے ، یہ بے حیا حکومت ہے اور بے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور سیاسی کارکن اس بات کا قائل نہیں کہ کسی جماعت میں توڑ پھوڑ کی جائے ، اگر میری جماعت میں توڑ پھوڑ کی جائے تو مجھے اچھا نہیں لگے گا تو پھر میں پی ٹی آئی میں بھی ایسے کسی اقدام کا قائل نہیں ہوں ، میں بطور سیاسی کارکن کسی جماعت میں توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…