راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کو معطل کر دیا ہے، سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں برمنگھم، لندن اور مانچسٹر کی پروازیں معطل کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ای اے ایس ایف کے فیصلے کے بعد
قانون کے مطابق پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں، یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا،معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا، پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی، جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق امید کرتے ہیں کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی۔ یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کو معطل کر دیا ہے، سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں برمنگھم، لندن اور مانچسٹر کی پروازیں معطل کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ای اے ایس ایف کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں، یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا