اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے آج کے کالم ’’کِلّہ بہت مضبوط ہے!‘‘میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ جنرل ضیاء الحق مرحوم نےپنجابی کا یہ محاورہ سیاست سے اس وقت روشناس کروایا جب نواز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی۔ سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا کہ اس دوران جنرل ضیاء الحق لاہور کے دورے پر تشریف لائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کے بارے میں کہا کہ اس کا کِلّہ بہت مضبوط ہے یوں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہوا
میں اڑ گئی اور نواز شریف پھر سے پوری طاقت و خود مختاری سے پنجاب کے تخت پرحکومت کرنے لگے۔جنرل ضیاء الحق نوے روز میں الیکشن کروانے کے وعدے پر برسراقتدار آئے اور پھر 4ہزار دن اقتدار سے چمٹے رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی حکمران آئے ان میں سے چانکیہ اور میکاولیانہ سیاست کے وہ سب سے بڑے کلا کار تھے تاہم کِلّہ بہت مضبوط ہے کا محاورہ زبان زد عام کرنے پر اہل سیاست اور اہل ادب کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئے۔