لاہور(این این آئی)یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2سے 45 روپے تک اضافہ کر دیا۔مختلف برانڈ زکے مشروبات، مصالحہ جات، بسکٹس، سویاں، نوڈلز سمیت دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔سب سے زیادہ اضافہ مختلف برانڈز کی لال مرچ کی قیمت میں 45 روپے تک کا کیا گیا ہے، مختلف
برانڈز کے مشروبات کی قیمت میں 2روپے سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے بسکٹ 2 سے 4 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔ مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے مصالحہ جات کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔