اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،انہیں صرف سلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی، دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،عمران خان انوکھا لاڈلا تھا اس لئے انہیں صرف سیلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نام کی ہے، اصل اختیار تو مافیاز استعمال کر رہے ہیں، دو سالوں میں عمران خان نے جس جس کو مافیا کہا اس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا، ادویات، آٹے اور چینی کے بعد پیٹرولیم کے سکینڈل مافیاز کی حکمرانی کی دلیل ہے، عمران خان مافیاز کے بجائے عوام کے سامنے دستبردار ہوں اور اقتدار چھوڑ دیں، عوام کے صبر کو اب مزید نہیں آزمایا جا سکتا ، مزید ایک دن بھی حکومت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کو بحرانوں میں مبتلا کئے جا رہے ہیں مگر اس کی کوئی روک ٹوک نہیں، اپوزیشن کو دبانے کیلئے احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا ہے، مافیا کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے معاملے پر بھی عمران خان حکومت نے عوام پر عذاب پر عذاب ڈھائے ہیں، یہ جمہوری حکومت نہیں یہ مصنوعی جمہوریت ہے، اس حکومت کا حشر بھی وہی ہوگا جو ماضی میں زوال پذیر مصنوعی جمہوریتوں کا ہوا ۔  مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت عمران خان کی مگر راج مافیاز کر رہے ہیں،عمران خان انوکھا لاڈلا تھا اس لئے انہیں صرف سیلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پکڑا دی گئی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نام کی ہے، اصل اختیار تو مافیاز استعمال کر رہے ہیں، دو سالوں میں عمران خان نے جس جس کو مافیا کہا اس کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی عمران خان نے مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی سہولت کاری کا کردار ادا کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…