لاہور (آن لائن) روڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے عوام پر پٹرول بم پھینکے جانے کے بعد پٹرول کی قیمت میں بے بہا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر مسافر بسوں ویگنوں اور کوچیز کے کرایوں میں اڑھائی سو روپے فی مسافر اضافہ کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے کرایہ نامہ کے مطابق لاہور سے پشاور جانے والے مسافر کے کرائے میں اضافے کے بعد کرایہ 9 سو روپے سے بڑھ کر 1150 روپے ہوگیا ہے۔ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 500 روپے سے
بڑھا کر 600 روپے کردیا گیا ہے لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 1050 روپے کردیا گیا ہے۔ لاہور سے ملتان کا کرایہ 750 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کردیا گیا ہے اور اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 850 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کردیا گیا ہے روڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد وہ بسوں، ویگنوں اور کوچیز میں کرائے بڑھائے بغیر کرونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرسکتے۔