پلاٹ الاٹمنٹس کیس ، وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بری طرح پھنس گئے ، ہائیکورٹ نےبڑا حکم جاری کردیا

26  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پلاٹ الاٹمنٹس کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آئوٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

اعظم خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن اور سابق سیکریٹری شفقت جلیل نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا جبکہ عدالتِ عالیہ نے 7 بیورو کریٹس کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے نمائندے سے سوال کیا کہ کیا سی ڈی اے نے یہ پلاٹ پیدا کیے؟سی ڈی اے کے وکیل نمائندے نے عدالت کو جواب دیا کہ پلاٹ پیدا نہیں کیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کا جو بھی موقف ہے لکھ کر دے دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن نثار، سیکریٹری سیفران محمد اسلم، سیکریٹری پیٹرولیم، ممبر کسٹم جاوید غنی، ممبر لیگل ایف بی آر فضل یزدانی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر اعجاز شاہ واسطی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی، سی ڈی اے اور وزارتِ ہائوسنگ کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتِ عالیہ نے سابق سیکریٹری ابو عاکف کی آئوٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کی درخواست پر سی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…